ایڈووکیٹ حسن حسر ت عمان سے جبری گمشدگی کے بعد پاکستان منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل وکیل ایڈووکیٹ حسن حسر ت کو عمان سے جبری گمشدگی کے بعد پاکستان منتقل کردیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دشتی بازار تربت سے تعلق رکھنے والے وکیل ایڈووکیٹ حسن حسرت عمان سے جبری لاپتہ کردیے گئے۔

بی وائی سی کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ حسن حسرت کو مسقط عمان سے نامعلوم وجہ کی بنا پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل راشد حسین بلوچ اور عبدالحمید زہری کو متعدہ عرب امارات سے جبری گمشدگی کے بعد پاکستانی ڈی پورٹ کیا گیا تھا ۔

تاہم عبدالحمید زہری بازیاب ہو گئے جبکہ راشد حسین کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

Share This Article