تربت: مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مکران میڈیکل کالج میں سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کے خلاف طلبہ کا احتجاج تیسرے روز بھی پُرامن طور پر جاری رہا۔

طلبہ نے آج احتجاجی سلسلے کے تحت پُرامن واک کی جبکہ کالج کے مرکزی گیٹ کے باہر دھرنا دے کر مطالبات کے حق میں نعرے بلند کیے۔

احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امتحانی نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں اور غیر شفاف فیصلوں نے طلبہ کے مستقبل کو شدید خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے طلبہ سے مذاکرات کے بارے میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جبکہ طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ حکام مسئلے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائیں گے۔

Share This Article