بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جیونی اور تربت میں پاکستانی فوج کی سپلائی اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنا نے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جیونی اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کی سپلائی اور مواصلاتی نظام کو دھماکوں کے ذریعے نشانہ بناکر اسے سنگین نقصانات سے دوچار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے جیونی میں دو بیست و پنجا کے مقام پر قابض فوج کیلئے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے کلاتک میں ایک مواصلاتی ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ اس ٹاور پر قابض پاکستانی فوج کی جانب سے جاسوسی کیمرے نصب کیے گئے تھے، جو علاقے کی نگرانی کیلئے استعمال کیے جا رہے تھے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔