تربت : مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں  کوشقلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت غریب نواز ولد دوست محمد ساکن کوشقلات کے نام سے ہوگئی ہے ہے ۔

علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مقتول اپنی والدہ کی وفات پر چھٹی لیکر گھر آیا تھا کہ اسے بدھ کی شام نامعلوم مسلح افارد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article