انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے آب روز بدھ 10 دسمبر کو اسلام آباد میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پیس واک کا اہتما م کیا گیا۔
طلبا تنظیم کی پیس واک شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیا ں اور جبری گمشدگیوں کا خاتمہ سمیت جبری لاپتہ طلبا و عام افراد کی بازیابی کے مطالبات درج تھے۔
شرکا نے اسلام آباد سے جبری لاپتہ طالب علم سعید بلوچ ، فیروزبلوچ اور دیگر کی بازیابی کے لئے نعرہ بازی کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے بلوچ قوم انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا شکار ہے، جبری گمشدگیوں سے لے کر ماورائے عدالت قتل تک، انسانی حقوق کی یہ سنگین خلاف ورزیاں بلوچستان میں ایک عام سی بات ہے۔
یاد رہے کہ سعید بلوچ و دیگر جبری لاپتہ طالب علموں کی بازیابی کے لئے بی ایس سی نے ایک ہفتے سے زائد قائد اعظم یونیورسٹی کو بند کرنے دھرنا دیا تھا ۔