حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ میں اسلحہ کی نمائش و استعمال ،خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر،عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پراورپانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ میں تیزاب اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل بھی ممنوع قراردیا گیا ۔
پولیس، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے ،خلاف ورزی پر کارروائی دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت ہوگی۔ پابندیاں 22 دسمبر 2025 تک موثر رہیں گی ۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔