بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
واقعہ گزشتہ روز مغلزئی کے مقام پر پیش آیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ اور گولی لگنے سے خیل کے رہائشی 10 سالہ بچہ محمد اکرام ولد ماسٹر غلام سرور زہری موقع پر ہلاک ہوگیاتھا جبکہ اس کے والدماسٹر غلام سرور زہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔
واقعہ کے بعد زخمی اور ہلاک ہونےوالے بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں شدید زخمی غلام سرور زہری کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ماسٹر غلام سرور زہری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبدار کے ٹیچر تھے ۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔