پاکستانی فوج کے ناقدین سینیٹرز کی رکنیت معطل کرنے کا انتباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے سینیٹ کے قائم مقام چیئرمین سیدال خان نے پی ٹی آئی کے رویے کو ریاست اور اداروں کے خلاف شرمناک اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایوان میں دی گئی ان کی رولنگ مکمل طور پر آئین اور قانون کا تقاضا تھی جس پر کسی قسم کی لچک یا رعایت نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سیدال خان نے کہا ہے کہ اپنی رولنگ کی روشنی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو باضابطہ خط لکھیں گے، جب کہ اس خط کی کاپی تمام پارلیمانی لیڈرز کو بھی بھجوائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف حملہ، تنازع اور انتشار پھیلانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، اور رولنگ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

سیدال خان نے بتایا کہ اب تک برداشت کیا گیا، مگر آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سینیٹر کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی جائے گی، جب کہ مسلسل خلاف ورزی پر رکنیت طویل مدت کے لیے بھی معطل کی جا سکتی ہے۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ پارلیمان کی حرمت اور ریاستی اداروں کا احترام ہر رکن کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور ایوان کے نظم کو کوئی بھی سیاسی جماعت یا فرد سبوتاژ نہیں کر سکتا۔

Share This Article