چار بلوچ پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو اور مقبوضہ سندھ کے ضلع خیر پور سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے دو بلوچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سندھ کے ضلع خیر پور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مثالی گوٹ کے رہائشی دو بھائیوں کچی خان مری اور زامر خان مری کو رات کے دو بجے کے قریب فورسز نے انکے گھر سے انکو اغوا کیا۔

جبکہ مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے علاقے میناز میں آپریشن کرتے ہوئے دو بلوچ نوجوانوں مختار ولد مجید اور عبدالوہاب ولد ملا عبدالحکیم کو ان کے گھر سے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کیچ کے علاقے پیدارک سے وقار ولد ہاشم دشت سے عبدالقدوس کولواہ سے واجد ولد محمد، محمد علی ولد واجد، الہی بخش ولد تلاھو سمیت کئی افراد گرفتاری بعد لاپتہ کردیئے گئے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment