بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے تربت یونیورسٹی کے لیکچرار بالاچ بالی کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
واقعہ گذشتہ شب پیش آیا ۔
بالاچ بالی کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار ہیں ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے جبری لاپتہ کئے گئے لیکچرار کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے تربت یونیورسٹی کے لیکچرار بالاچ خان ولد ماسٹر الله بخش کو کل رات اس وقت حراست میں لینے کے بعد نامعلومقام پر منتقل کردیا جب وہ تربت بازار سے گھر لوٹ رہا تھا۔
لواحقین نے ان کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔