ضلع پنجگور : چتکان آبادی پر راکٹ گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان کی آبادی پر راکٹ گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک گھر پرنامعلوم سمت سے دو راکٹ گر ے جس سے صدیق ولد لال محمد اور اس کے 3 بچے زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ۔

پولیسذرائع کے مطابق پنجگور میں صبح نامعلوم سمیت سے دو راکٹ پنجگور کے شہری آبادی چتکان میں صدیق نامی شخص کے گھر میں گرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ راکٹ گرنے سے صدیق اور اسکے دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

بچوں کی عمریں 5 سے 4 سال بتائے جاتے ہیں جو شدید زخمی ہیں اور گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں آباد پر فورسز کی گولہ باری کرنے سے 3 بچیاں زخمی ہوگئیں جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

واقعہ کے خلاف اہلخانہ و علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ کو بلاک کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ۔

Share This Article