ضلع کیچ: ہوشاپ واقعہ میں ایک زخمی بچی دم توڑ گئی، علاقہ مکینوں کا احتجاج ، شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں گذشتہ روز مقامی آبادی پر گولہ باری سے زخمی ہونے والی پانچ بچیوں میں سے ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

اسے تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث کراچی ریفر کیا گیا تھا جہاں راستے میں ہی اس کا انتقال ہوگیا۔

واقعہ کے خلاف متاثرین اور علاقہ مکینوں نے ایم 8 شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیدیا ہے جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

دھرنے میں متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہے ۔

مظاہرین نے بچیوں پر ہونے والے حملے کو سنگین انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا زخمی ہونا اور ایک بچی کا انتقال ریاستی اداروں اور حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

Share This Article