بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کان کن ہلاک ہوگئے۔
چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان رفیع اللہ نے بتایا کوئٹہ کے نواحی سورینج کی کوئلہ کوئلہ کان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر گرگیا ، جس کے نتیجے میں دو کان کن شائستہ خان،اور عبدالمالک ہلاک ہوگئے۔
ساتھی کان کنوں نےہلاک کان کنوں کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیں ۔
دوسری جانب چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان نے کوئلہ کان کو سیل کرنے اور تحقیقات کا حکم دے دیا ۔