ماشکیل میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع واشک کے سرحدی علاقے ماشکیل بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔

دونوں مقتولین کی میتیں ایم آر ہیڈکوارٹر منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

Share This Article