تاجکستان میں مزدوروں کے کیمپ پر ڈرون حملہ، 3 چینی باشندے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تاجکستان کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تاجکستان کی سرحد میں استقلال پوسٹ کی حدود میں قائم مزدوروں کے کیمپ پر افغانستان سے ڈرون حملہ ہوا جس میں 3 چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔

تاجکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق 26 نومبر کی رات کو افغانستان کی حدود سے حملہ کیا گیا جس میں گرنیڈ اور اسلحہ لگا ڈرون استعمال ہوا جس میںچینی کمپنی ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی باشندے مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ور استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ’افغانستان کی سرزمین پر موجود جرائم پیشہ گروہوں کی تباہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

تاجکستان کے دعوے پر افغان حکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنےنہیں آیا ہے۔

Share This Article