بلوچستان میں قلات کے بعد ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز سبی سے تقریبا 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کی پہاڑی پٹی میں آیا اور کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جہاں شدت 3.0 ریکٹر اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔