چاغی میں روڈ حادثہ، ایک شخص ہلاک، پنجگور سے مستونگ کے رہائشی کی نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی میں گذشتہ روزتیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔دوسری جانب آج بروز منگل کوپنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے جو مستونگ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

حادثہ چاغی کے علاقے دشت میں پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔

نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب آج بروز منگل کوپنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے جو مستونگ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ناصر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع مستونگ کا رہائشی تھا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article