تربت میں ایک شخص قتل ،خضدار و پنجگور سے 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے خیرآباد میں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک کوشخص قتل کردیا جبکہ خضداراور پنجگور سے 2 لاشیں برآمدہوئی ہیں جنکی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

تربت کے علاقے خیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مقامی دکاندار ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فہد ولد عبدالصمد اپنی پرچون کی دکان میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقہ شاپاتان سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرنے کے بعد پولیس نے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

اسی طرح ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ملنے والی دونوں لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

Share This Article