بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے شہر چتکان میں واقع رخشان ندی میں قائم فورسز کی بیس کیمپ کے حفاظتی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا، حملے کے بعد حواس باختہ فورسز کی جانب سے عام آبادیوں پر مارٹر گولے اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔
بیبگر بلوچ نے کہا کہ اس حملے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں ایک آزاد وطن کی قیام تک جاری رہینگے۔