بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی، نوتال تھانہ کی حدود ربیع کینال کے علاقے میں ریلوے پٹڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیاہے۔
دھماکہ سے ریلوے پٹڑی کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکہ ہوا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور حساس ادارے پہنچ گئے۔
دوسری جانب بلوچ ریپبلکن گارڈز ( بی آرجی)کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج نصیر آباد میں ربی کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ٹریک اور ٹرین کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔