بلوچستان میں سیکورٹی خدشات باعث موبائل فون ڈیٹا سروس بند کردی گئی، محکمہ داخلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کے تمام اضلاع کے دیہی علاقوں میں موبائل فون ڈیٹا سروس بند کردی گئی ،موبائل فون ڈیٹا سروس سولہ نومبر تک بند رہے گی ، تاہم بلوچستان کے تمام اضلاع کے شہری علاقے بندش سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کو ایشو بنا کر موبائل سروسز اور ریلوے سرورسز کو بند کرنا معمول کا حصہ ہے لیکن گذشتہ روز بس سروسز کو بھی اسی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

Share This Article