ناگاؤ،دلبند،اسپلنجی، جوہان، پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ناگاؤ،دلبند،اسپلنجی، جوہان، پاکستانی فوج کا بڑی تعداد میں زمینی و فضائی آپریشن جاری، سرمچاروں کے جوابی کاروائی کی بھی اطلاعات،مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری۔

ضلع مستونگ سے نمائندہ سنگر نے بتایا کہ علی الصبح پاکستانی فوج کی8 گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ناگاؤ،دلبند،اسپلنجی، جوہان کے پہاڑی سلسلوں میں شدید شیلنگ و بمباری کا سلسلہ شروع کیا،
جبکہ اطلاعات ہیں بلوچ سرمچاروں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے تین گن شپ ہیلی کاپٹروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں زمین فوج بھی مذکورہ علاقوں میں داخل ہو چکی ہے

منگچر،مستونگ تمام داخلی خارجی راستے پاکستانی فوج نے بند کر دئیے ہیں،تاہم جاری آپریشن کی وجہ سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment