بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں نے باپ بیٹے کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی میں بگٹی کالونی بازار سے کائونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر تاجا ولد نوحک بگٹی اور اس کے نوجوان بیٹے میر احمد بگٹی کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لواحقین نے انکی بازیابی کیلئے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔