بلوچستان کے علاقے خضدار اور حب میں دو مختلف روڈ حادثات میں 4 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔
خضدار میں سی پیک شاہراہِ فیروز آباد سرخ چڑہائی کے مقام پر پک اپ اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جن میں مرد ،خواتین اور ایک بچے شامل ہیں۔
جبکہ پک اپ میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسی طرح حب ساکران روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
واقعہ ساکران روڈ پر حسن پیر کے قریب جاوید ہوٹل کے مقام پر پیش آیا،جہاں رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروںکو کچل ڈالا۔
حادثے میں ایک شخص موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ہلاک موٹر سائیکل سوار کی شناخت شاہنواز چھٹہ ساکن ویراب دریجی کے نام و پتہ سے ہوئی، جبکہ زخمی پولیس اہلکار شاہنواز رند ہے جسے تشویشناک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کیا گیا۔