بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ساحلی شہر گوادر میں جھگڑا اور سمندر میں ڈوبنے کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی میں معمولی تکرار پرجھگڑا ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جھگڑے میں لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
زخمی اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔
دوسری جانب گوادرکے سمندر میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونےآوالے نوجوان کی شناخت واحد بخش ولد محمد مراد سکنہ شاہی تمپ جیونی سے ہوئی ہے۔