چمن و پنجگور میں فائرنگ سے جے آئی یو رہنما سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن اور پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد قتل کردیئے گئے۔

ضلع چمن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما مولانا قاری محمد اعظم کو قتل کر دیا۔

جبکہ ضلع پنجگورمیں عادل نامی ایک ایک شخص کو گزشتہ رات پیروم کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل کے قتل میں پاکستانی فورسز اور حکومتی حامی مسلح گروپ "ڈیتھ اسکواڈ” ملوث ہے۔

Share This Article