بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے شاپک ڈنے سر میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیل بردار زمیاد گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ہلاک نوجوان کی شناخت رمضان رضا کے نام سے ہوئی ہے جو سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ محمد جان رضا کے فرزند تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی فضا قائم ہوگئی جبکہ مقامی انتظامیہ نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لیے شاہراہوں پر ٹریفک نگرانی اور رفتار کی حد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔