بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی ضلع گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد کی ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور تحصیلدارپسنی کو محافظوں سمیت حراست میں لے لیا اور ان کے اسلحات ضبط کرلئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے علاقے شتنگی میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک ناکہ بندی قائم کر کے ٹریفک روک دی اور اسنیپ چیکنگ شروع کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور تحصیلدار پسنی کو یرغمال بنایا جنہیں کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔
مسلح افراد اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کے محافظوں سے اسلحات قبضے میں لئے اور ایک بوذر گاڑی کو آگ لگا دی، جو مکمل طور پر جل گئی۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔