قلات میں  کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق قلات کے علاقے سنگداس کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والے تیز رفتار کار موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عبد القدوس اور کارڈرائیورسجاد علی ولد محمد ادریس ہلاک جبکہ محمد اسماعیل اور محمد افضل زخمی ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا۔

قلات پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

Share This Article