بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت ملا سلام ولد رحیم سکنہ دشت بلن کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعہ گذشتہ شب تربت کے علاقے نوکباد میں پیش آیا جہاں گاڈی سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر میں گھس کر بندوق کے زور پر انہیں اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد اس کی کوئی خبر نہیں ہے ۔
لواحقین نے ملا سلام کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے جو کچھ دنوں میں مکمل سرگرم ہیں اور ضلع کیچ میں حالیہ دنوں میں متعدد نوجوانوں کے اغوا اور قتل کے واقعات پیش آئے ہیں۔