بلوچستان کے علاقے پنجگور،کوئٹہ ، سبی اور ڈیرہ بگٹی میں مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریکٹر ٹرالی والے سوراب گدر کا رہائشی غریب شاہ ولد خان محمد ہلاک ہو گئے۔
اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کچھی کینال میں نہتے ہوئے 2 چرواہے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانے کی حدود کچھی کینال میں نہتے ہوئے دو چرواہے عزیز ولد کرم خان ہوتکانی بگٹی عمر بارہ سال اور مر حاجی ولد میاں خان ہوتکانی بگٹی عمر دس سال ہلاک ہو گئے۔
پولیس اور دیگر ریسکیو کے اداروں نے کارروائی کرکے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں ۔
دریں اثنا کوئٹہ اور سبی میں 2 مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر اتحاد کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی گاڑی سے ایک شخص اصغر ہلاک ہوگیا۔
اسی طرح سبی میں گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اکرم نامی شخص ہلاک اور مجاہد اور نذیر زخمی ہوگئے۔
نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔