خاران : پاکستانی فوجی قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا،ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فوجی قافلے کو ایک آئی ای ڈی ڈھماکے میں نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خاران کے علاقے بارشنکی کے مقام پر ہوا جہاں  فوجی قافلے کے ٹرک کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز کو جانی نقصان ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کردیا ہے۔

فورسز حکام نے اب تک دھماکے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Share This Article