سوراب میں ایک شخص قتل ، موسیٰ خیل و آواران سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے سوراب میں فائر نگ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ موسیٰ خیل اور آواران سے 3 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

سوراب کے چھڈ بودلا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نبی بخش کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے نعش ہسپتال منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

مزید کارروائی سوراب انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب موسیٰ خیل لیویز کے عملے کو 2 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں ۔

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز کے عملے کو موسیٰ خیل کے علاقے گورو کے مقام سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں جنہیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔

دریں اثنا آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک جبری لاپتہ شخص کی لاش انتظامیہ نے برآمد کرلی ہے۔

ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے انتظامیہ کو ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے برآمد کرکے شناخت کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں مقتول کی شناخت حمزہ ولد نورجان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ ولد نور جان کو پانچ روز قبل بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ سے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈز) نے اغوا کرکے پاکستانی فورسز کے حوالے کردیا تھا۔

حمزہ ولد نورجان کی لاش آج جھاؤ سے برآمد کرلی گئی ہے۔

Share This Article