کوئٹہ اور سوراب میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ لیاقت بازار جیولرز کی دوکان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اسماعیل ولد حاجی سعید کاکڑ ہلاک ہوگئے۔
مسلح افراد واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،۔
دوسری جانب ضلع سوراب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا جس کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کردیاگیا۔
واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید سکنہ منگچر کے نام سے ہوئی جو لاکھوریان میں زمینداری کا کام کرتے تھے۔
تاہم دو نوں واقعات کے محرکات سامنے نہ آ سکے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔