سوراب اور مچھ کے گردونواح میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گدر زرد اور اس کے گردونواح میں آج صبح سے پاکستانی فوجی کی جارحیت جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پہاڑی سلسلوں میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت اور گشت مسلسل جاری ہے۔

علاقہ اس وقت مکمل فوجی محاصرے میں ہے اور وہاں سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مچھ کے علاقے بارڈی، پیر غیب اور بی بی نانی میں بھی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔

پیر غیب میں فورسز پوسٹ سے مختلف اطراف متعدد مارٹر گولے داغے گئے۔

Share This Article