بلوچستا ن کے علاقے زہری میں فوجی جارحیت ، بلوچ نسل کشی ،پاکستانی فوج کے مظالم وجاری فوجی محاصرے کے خلاف کیخلاف بی این ایم 26 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
بی این ایم کی مرکزی نشرو اشاعت کی جانب سے جاری کی گئی ایک بیان میں کہا ہے ستمبر 2025 کے وسط سے، پنجابی فوج نے بھاری زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں ۔ ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں، ڈرونز، اور فضائی حملوں کا استعمال کرتے ہوئے ، بظاہر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ زہری کا محاصرہ بند کرو اور بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کا خاتمہ کیا جائے ۔
احتجاجی مظاہرہ 26 اکتوبر بروز اتوار بمقام نمپو ڈونگ (لوٹے کے قریب، ایگزٹ 10، نمپو اسٹیشن)، بوسان، جنوبی کوریا بوقت شام 4:00 سے شام 6:00 بجے تک ہوگی۔
بیان میں جنوبی کوریا میں مقیم تمام بلوچ حلقوں سے گذارش کی گئی کہ وہ انصاف کے لیے ان کے ساتھ شامل ہوں ۔