ہنگو میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ ،ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں بم دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سٹی تھانہ ہنگو میں تعینات پولیس اہلکار محمد طائف کے مطابق ہنگو کے ہی علاقے غلمینہ نامی چیک پوسٹ کو شرپسندوں نے بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشن اسد زبیر نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے۔

پولیس کے مطابق اسی دوران راستے میں ایس پی آپریشن کی گاڑی کو آئی ای ڈی کی مدد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں ایس پی سمیت تین اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article