وی بی ایم پی احتجاجی کیمپ کا 5978 ویں روز، جبری لاپتہ نور زیب کے لواحقین کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمیپ، تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں آج بروز جمعہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔

جبری لاپتہ نور زیب کے لواحقین نے احتجاج میں شرکت کی، اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ کہ نور زیب ولد عبدالستار کو کالی وردیوں میں ملبوس سی ٹی ڈی کے مسلح اہلکاروں نے رات کو بڑیچ مارکیٹ، سرکی روڑ کوئٹہ سے شادی کے تقریب سے لوگوں کے سامنے سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کو نور زیب کی گرفتاری کی وجوہات بتائی جارہی ہے اور نہ ہی انکے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا ہے، جسکی وجہ سے لواحقین شدید ذہنی دباو کے شکار ہے۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے لواحقین کو یقین دھانی کرائی، کہ تنظیمی سطح پر نور زیب کے کیس کو قانونی طریقے سے انصاف کے فراہمی کے لیے بنائے گئے اداروں کے سامنے پیش کرینگے اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت مطالبہ کیا کہ وہ نور زیب کے ماورائے قانون گرفتاری کا نوٹس لیں، اگر نور زیب پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اور بےقصور ہے تو ان کی رہائی کو یقینی بنانے میں اپنی کردار ادا کرکے خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Share This Article