مستونگ میں تعمیراتی کمپنی کے 9 افراد اغواء

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں بدھ کی شام نامعلوم مسلح افراد نےتعمیراتی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو اغوا کر لیا۔

مذکورہ افراد علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہے تھے۔

اغوا ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ افراد ایک سرکاری منصوبے پر کام کر رہے تھے، جہاں مسلح افراد نے گھیراؤ کر کے انھیں تحویل میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تاہم حکام نے واقعے میں ملوث اغواکاروں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔اور نہ ہی اب تک کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

Share This Article