چمن پاکستانی فوج کا مظاہرین پر حملہ،خاتون سمیت چار شہید،20 سے زائد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد شہید،20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاکستان افغان سرحد باب دوستی آل پارٹیز اور تاجر اتحاد کے دھرنے شرکاء اور فرنٹیئر کور اہلکاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فورسز نے فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ ہزاروں افغان بارڈر پر پھنسے ہوئے تھیں حکومت پاکستان نے نے دو روزکیلئے باب دوستی کھولنے کا اعلان کیا جو بعد میں فوج نے مکمل طور پرمستردکردیا۔

مشتعل مظاہرین نے سرحد کی بندش پر گیٹ کو توڑ دیا جبکہ بیریئر اور فورسز چوکی کو نذر آتش کردیا گیا۔

حکام کے مطابق ہزاروں مسافر سرحد پار کرکے افغانستان چلے گئے جبکہ حالات کشیدہ ہونے کے باعث فورسز کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق حالات چمن باڈر پر کشیدہ ہیں،

Share This Article
Leave a Comment