بلوچستان کے ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے نذرآباد میں آج بروزمنگل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی نکالی گئیجسے سبوتاژکرنے کے لئے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شرکا منتشر ہوگئے۔
یہ ریلی بی وائی سی تمپ کی جانب سے نذرآباد میں اکمل صالح، عبداللہ مہم جان اور دیدگ داد رحمان کے مسلح افراد کے ہاتھوں قتل کے خلاف نکالی گئی تھی لیکن اسے آغاز سے قبل ہی بزور طاقت روک دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی ریلی کا آغاز ہوا دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد قریب آکر ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے جس سے شرکا خوفزدہ ہوکر منتشر ہوگئے۔
تمپ کے ایک سرکاری اہلکار نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی کو سبوتاژ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ان کے مطابق ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز کا نام لیا گیا مگر یہ محض ایک افواہ ثابت ہوئی کیونکہ فائرنگ کرنے والے چاروں حملہ آور نقاب پوش تھے اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
ریلی میں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔