نوشکی: بی ایس پروگرام خاتمے کے خلاف طالبات کی احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نوشکی گرلز کالج کی طالبات نے بی ایس پروگرام کے خاتمے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی میں متعدد طالبات نے شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نوشکی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طالبات نے مطالبہ کیا کہ بی ایس پروگرام کو فوری بحال کیا جائے تاکہ ان کا تعلیمی مستقبل محفوظ رہ سکے۔

Share This Article