بلوچستان کے ضلع دکی کی دو کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات سے 4کان کن ہلاک ہوگئے۔
محکمہ معدنیات کے حکام نےدونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
مائنز ریسکیو حکام کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن ہلاک ہوئے ۔
ہلاک کانکنوں کی شناخت زین اللہ اور سبحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
دونوں کان کن افغانستان کے رہائشی تھے۔
دوسرا حادثہ دکی کے نواحی علاقے چمالنگ کی کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے 2 کان کن ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔
اس حوالے سے چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ کا کہنا تھا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہورہا تھا ،دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔