ایچ آر سی پی انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) نے اپنے ایک جاری بیان میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں اندھا دھند تشدد کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان کے مطابق زہری میں مبینہ طور پر علحیدگی پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔
بیان کے مطابق شادی کی تقریب پر مبینہ طور پر حملے کے نتیجے میں کمسن بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، کئی قصبوں کو اب موثر طریقے سے نو گو ایریا قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی فوری، شفاف اور آزادانہ انکوائری شروع کی جائے جس سے شہری جانوں کا ضیاع ہو۔ صحافیوں اور غیر جانبدار مبصرین کو بھی زمینی حقائق کی تصدیق کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔