مستونگ میں پاکستانی فورسز پرآئی ای ڈی حملہ ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز پرآئی ای ڈی حملے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقے مراؤ میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بلوچستان میں فورسز پر یہ آج دوسرا حملہ ہے، اس سے پہلے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں فورسز کی جیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اہلکاروں کو پیکٹ سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

اب تک ان حملوں کے حوالے سے فورسز حکام کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ قبول کرلی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article