بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک ہوگیا جبکہ چاغی میں ایک شخص نے تیز دار آلے سے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
خاران شہر میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خاران شہر میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او محمد قاسم کو موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب چاغی کے بازار میں دکانداروں کے جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
گردی جنگل بازارمیں دو دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہواجس سے ایک دکاندار ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران دکاندار دادا محمد ولد حاجی دوست محمد نے دوسرے دکاندار حبیب اللہ ولد محمد نسیم ساکن کلی گورگئیج پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔