بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پھور سپٹ کے قریب تیز رفتار کا اور ٹریکٹرکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خواتین اور بچے سمیت 3 زخمی ہو گئے ۔
جمعہ کے روز مکران کوسٹل ہائی وے تحصیل لیاری کے علاقے پھور کے قریب کار اور ٹریکٹر کے مابین تصادم کے نتیجے میں حفیظ نامی کار ڈرائیور سکنہ منگوچر اور فضل ولد عطاءمحمد سکنہ مہناز بلیدہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو خواتین اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں صائمہ زوجہ فضل زخمی ہو گئے۔
واقعہ اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو 1122کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر DHQاسپتال اوتھل منتقل کرد یئے گئے جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ۔
جبکہ ہلاک افراد کی نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔