کچھی میں دوران گشت پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچھی میں شاہراہ بختیارآباد اور حاجی شہر کے قریب دوران گشت پاکستانی فورسز کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 اہلکاروں کے زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کاگھرائو کر لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے بختیاراباد اور حاجی شہر کے درمیانی ایریا دوسہ لاشاری موڑ کے مقام پر مین قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا فورسزکی جوابی فائرنگ سے نا معلوم مسلح افراد فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے گھراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article