جھل مگسی میں ایک شخص قتل، ژوب میں بچہ پانی بور میں گر کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے جھل مگسی کے گاؤں مٹ کالو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کی۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ موقع پر ہلاک جبکہ بیٹی سمیت 2خواتین زخمی ہو گئیں۔

لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ژوب میں پانی کے بور میں گر کر دو سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

نیو آبادی میں واقع گھر میں محمد خان نامی شخص کا 2 سالہ بچہ پانی کے بور میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

علاقے کے لوگوں نے لاش کو بورنگ سے نکالا۔ بچے کی موت کے بعد گھر میں کہرام میں مچ گیا۔

Share This Article