پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے سنیچر کو تھانہ حسن خیل پر حملہ کیا گیا جس پر پولیس اہلکاروں نے دو گھنٹے تک آپریشن مقابلہ کر کے حملے کو ناکام بنایا۔
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔ ’حسن خیل پولیس نے دو گھنٹے حملہ آوروں کا دلیری، بہادری اور جرات مندانہ مقابلہ کر کے حملہ کو پسپا کر دیا۔‘
’پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، آپریشن کلیئرنس جاری ہے۔
حسن خیل پولیس کی جانب سے جدید اسلحہ سنائپر گن وغیرہ کا استعمال کیا گیا۔‘